یو پی : پرینکا کو 41 اور سندھیا کو 39 حلقوں کی ذمہ داری

   

نئی دہلی ؍ لکھنؤ ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج 41 لوک سبھا حلقے اترپردیش میں پرینکا گاندھی وڈرا کے تحت اور 39 انتخابی حلقے جیوتر آدتیہ سندھیا پارٹی کل ہند جنرل سکریٹری مختص کئے۔ پرینکا گاندھی اور سندھیا کا بحیثیت کل ہند کانگریس جنرل سکریٹری انچارج یو یو پی شرقی کو غربی جنوری میں کیا گیا تھا اور انہوں نے گذشتہ ہفتہ اپنے عہدوں کا جائزہ حاصل کیا۔ پرینکا گاندھی کے چارج نے جو اہم حلقہ رکھے گئے ہیں، ان میں لکھنؤ ، امیتھی، رائے بریلی ، سلطانپور، گورکھپور، وارناسی، پھولپور، الہ آباد، بارہ بنکی اور خوشی نگر ہیں۔ سہارنپور ، کیرانا، مظفرنگر، مرادآباد، غازی آباد، متھرا ، پیلی بھیت ، دھنرپورا ، کانپور اور فروخ آباد سندھیا کے تحت ہیں۔ ایک دن قبل یوپی کے سیاسی میدان میں داخلہ لیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنا کام ایک پرہجوم جلوس کے ساتھ کیا جو لکھنؤ میں پارٹی کے دفتر سے شروع ہوا اور آئندہ پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کا ایک نیا باب ثابت ہوا۔ ریاستی دارالحکومت کو جئے پور کے مختصر دورہ سے واپسی کے بعد جہاں وہ اپنے شوہر رابرٹ وڈرا اور ان کی والدہ مارین کے ساتھ ای ڈی کے اجلاس پر پوچھ تاچھ کیلئے حاضر ہوئی تھیں۔ وہ کانگریس کے یو پی ہیڈکوارٹرس پہنچ گئیں اور اس کے فوری بعد انہوں نے سینئر قائدین اور عہدیداروں کے ساتھ لکھنؤ ، اناؤ ، موہن لال گنج، رائے بریلی ، پرتاب گڑھ، پریاگ راج ، امبیڈکر نگر، سیتاپور ، کشامبی ، فتح پور ، بہرائچ اور پھولپور لوک سبھا انتخابی حلقوں کا دورہ کیا اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ متصلہ کمرہ میں جیوتر آدتیہ سندھیا نے قائدین کے ساتھ اپنے انتخابی حلقوں کے مسائل کا جائزہ لیا۔