یو پی پولیس شدید سردی میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے بلانکٹس کو چھین رہی ہیں

,

   

لکھنؤ ۔ /19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گھنٹہ گھر پارک پر شہریت قانون کے خلاف کئی مسلم خواتین اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ان کے احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے شدید سردی میں پولیس ان کی بلانکٹس کو چھین کر لے گئی ۔ پولیس نے اس الزام کو مسترد کردیا ۔ دہلی کے شاہین باغ کی طرح گھنٹہ گھر پارک پر کئی مسلم خواتین سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہی ہیں ۔ یہ احتجاجی مقام لکھنؤ کے قدیم کوارٹرس میں کلاک ٹاورس کے قریب واقع ہیں ۔ احتجاج کرنے والی خواتین نے یہ الزام عائد کیا کہ منتظمین کی جانب سے انہیں بلانکٹس تقسیم کئے گئے تھے لیکن پولیس چھین کر لے گئی ۔ پولیس احتجاج کرنے والی خواتین کو اس مقام سے ہٹانے کی بھی کوشش کررہی ہے ۔ لکھنؤ کے پولیس کمشنر سجیت پانڈے نے احتجاجیوں کے ان الزامات کو مسترد کردیا ۔ 27 سیکنڈ کا ایک ویڈیو کلپ بھی سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا ہے ۔
اس میں بتایا گیا کہ پولیس خواتین کے پاس سے بلانکٹس چھین کر لے جارہی ہے ۔