٭ اترپردیش میں نیا شہر پولیس آؤٹ پوسٹ میں ایک شخص کو ہریانوی سنگر سپنا چودھری کے گیت پر رقص کرتے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جو سوشل میڈیا پر عام ہوگیا ہے ۔ پولیس چوکی کے انچارج وشواناتھ مشرا کو فورس کا امیج بگاڑنے کی پاداش میں پولیس لائنس بھیج دیا گیا ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ویڈیو میں جس شخص کو رقص کرتے دیکھا گیا ہے اُسے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر چوکی کو لایا گیا تھا ۔