لکھنو ، 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے ضلع فیروزآباد کے ایس آر کے کالج میں برقعہ پر پابندی عائد کئے جانے کی اطلاعات کی تردید کی اور کہا کہ برقعوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے بلکہ صرف راکھ کے رنگ کے برقعے پہننے کیلئے کہا گیا ہے ۔ حکومت نے کہا کہ اس کالج میں بھی راکھ کے رنگ کا برقعہ یونیفارم کی حیثیت رکھتا ہے جس پر گزشتہ سات سال سے سختی سے پابندی جاری ہے ۔ کالج کی کیمپس کے اندر اور باہر سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد یہ ’’ڈریس کوڈ‘‘ نافذ کیا گیا تھا ۔