لکھنو: سماجوادی پارٹی نے آج اتر پردیش قانون ساز کونسل انتخاب 2022 کے لیے 36 امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی صدارت میں امیدواروں کے نام طے ہونے کے بعد پہلے مرحلہ کے 30 اور دوسرے مرحلہ کے 6 امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔کفیل خان کو دیوریا مقامی سیٹ سے ٹکٹ ملا ہے۔