رائے بریلی۔ 23 جنوری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اپنے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں آج ضلع و شہری صدر کے ٹریننگ کیمپ میں اترپردیش میں پارٹی کی مضبوطی کے علاوہ کسانوں کے مسائل پر مرکزی و ریاستی حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ گاندھی دو روزہ دورے پر چہارشنبہ کو بیٹی و جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ یہاں پہنچی تھیں۔بھوئے مئو گیسٹ ہاوس میں انہوں نے کانگریس کے ضلع اور شہری صدر کے تربیتی کیمپ میں پارٹی کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
