یو پی کی مقتول بار کونسل منتخبہ صدر کی آخری رسومات

   

Ferty9 Clinic

ایٹا/لکھنو۔13جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش بار کونسل کی منتخب صدر درویش سنگھ یادو جنہیں ایک قانون داں نے آگرہ کی عدالت کے احاطہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ، آخری رسومات ان کے آبائی دیہات چاندپور ضلع ایٹا (یو پی ) میں انجام دی گئیں ۔ جس میں کثیر تعداد میں وکلاء اور عوام نے شرکت کی ۔ صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو امکان ہے کہ اُن کے ارکان خاندان سے آج بعدازاں ملاقات کریں گے ۔ آگرہ عدالت کے احاطہ میں یادو کے قتل کے بعد حکومت اترپردیش نے کہا کہ جرم کا ارتکاب ظاہر کرتا ہے کہ کافی صیانتی انتظامات ہائیکورٹ اور ضلع عدالت کے احاطہ میں ہونی چاہیئے ۔ لکھنو میں جاری کردہ اپنے بیان میں چہارشنبہ کی رات دیر گئے چیف منسٹر نے وضاحت کی کہ ریاستی حکومت کافی حفاظت ہائیکورٹ اور ضلع عدالت کے احاطہ میں فراہم کرنے کی پابند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ واضح ہدایات اس سلسلہ میں ریاستی چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل پولیس نے جاری کردی ہیں ۔حکومت نے موثر اقدامات کئے ہیں اور اس کے پیش نظر صیانت کی اہمیت ہے ۔ چیف منسٹر نے نومنتخبہ اترپردیش بار کونسل کی صدر کی موت پر اظہار رنج کیا اور سوگوار خاندان کے ارکان کو تسلی دی اور قانون داں برادری کو بھی انہوں نے تسلی دی ۔ مبینہ طور پر درویش یادو کو آگرہ عدالت کے احاطہ میں ایک قانون داں نے قتل کردیا تھا اور خودکشی کی بھی کوشش کی تھی ۔