یو پی کے دینی مدارس یوگی حکومت کے نشانے پر

   

لکھنؤ :۔ اترپردیش کی یوگی حکومت مسلمانوں اور دینی مدارس کو نشانہ بنانے کیلئے اب کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہی ہے ۔ مختلف حربوں اور بہانوں سے مسلمانوں کو تنگ کیا جارہا ہے ۔ اب ان حکمرانوں کی نظر اسلامی مدارس پر ہے ۔ خصوصاً وہ مدارس جہاں سرکار کی مالی رحم و کرم پر ہیں انہیں نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ مدارس کی انتظامی کمیٹیوں کا دائرہ محدود کردیا جارہا ہے ۔ جونیر اور ہائیر سکنڈری اسکولوں کی طرز پر مدارس کے اساتذہ کا بھی تبادلہ کرنے کیلئے یوگی حکومت اصول و ضوابط میں ترمیم کرنے جارہی ہے ۔ دینی مدارس کے منتظمین کی من مانی کرنے کے بہانے نشانہ بنایا جارہا ہے ۔۔