نئی دہلی ۔22اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے جمعرات کے دن یو پی پولیس کے کانسٹبل کی درخواست پر جواب طلب کیا ۔ مبینہ طور پر اس کے خلاف الزام ہے کہ اُس نے اناؤ عصمت ریزی میں زندہ بچ جانے والی خاتون کا قتل کیا تھا اور اُسے غیرقانونی طور پر اسلحہ قبضہ میں رکھنے کے جرم پر حوالات میں رکھا گیا تھا ۔ لڑکی کے والد نے پولیس تحویل میں اس کی لڑکی کے قتل کا الزام عائد کیا تھا ۔ سی بی آئی نے پولیس کانسٹبل کا پتہ چلایا جو شہر کے علاقہ کا متوطن تھا۔اس نے سی بی آئی کے اس پر قتل کا مقدمہ دائر کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست داخل کی تھی ۔