یو پی کے ہر گھر میں سولار پینل لگانے 30,000 سوریہ مترا رکھنے کا منصوبہ

   

لکھنؤ: اتر پردیش حکومت 30,000نوجوانوں کو “سوریہ مترا” کے طور پر تربیت دینے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ہر گھر کی چھت پر سولارپینل لگانے کا اپنا ہدف حاصل کیا جا سکے۔ریاست میں گزشتہ سال فروری میں ‘پردھان منتری سوریا گھر فری الیکٹرسٹی اسکیم’ کا آغاز کیا گیا تھا۔. اس اسکیم کا مقصد ملک بھر میں ایک کروڑ کی شمسی چھتیں لگانا ہے۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش حکومت نے ریاست میں 25 لاکھ سے زیادہ شمسی چھتیں نصب کی ہیں۔. اتر پردیش نیو اینڈ رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (یو پی این ای ڈی اے) کے ایک سینئر اہلکار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اتر پردیش کے ہر گھر میں سولارپینل لگانے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے شمسی توانائی کے شعبے میں ہنر مند کارکنوں کی ضرورت ہوگی۔اہلکار نے بتایا کہ اس کے لیے ریاستی ایجنسی نے ضلعی مراکز اور صنعتی تربیتی اداروں (ITIs) میں 30,000″سوریہ مترا” کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔