لکھنؤ ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اور دہلی حکومتوں کے درمیان سرحدی تنازعہ میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ نوئیڈا پولیس نے عام آدمی پارٹی کے دہلی ایم ایل اے راگھو چڈھا کیخلاف ایف آئی آر درج کیا ہے ۔ عام آدمی پارٹی اوراترپردیش حکومت نے ایک دوسرے پر الزام عائد کیا کہ دہلی میں رہنے والے غیروطنی مزدوروں میں غیرضروری الجھن پیدا کی جارہی ہے ۔ تاہم دونوں ریاستوں کے درمیان صورتحال اُس وقت کشیدہ ہوگئی جب عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا نے ٹویٹ کرتے ہوئے چیف منسٹر اترپردیش آدتیہ ناتھ یوگی پر الزام عائد کیا کہ وہ مزدوروں کا تعاقب کرتے ہوئے ان پر لاٹھی چارج کروارہے ہیں ۔ آدتیہ ناتھ کے مشیر ایم کمار نے چڈھا کیخلاف ایف آئی آر درج کیا ہے ۔ مزدوروں کی اس خراب حالت کیلئے یو پی حکومت ذمہ دار ہے ۔