لندن ، 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) طلبہ، انسانی حقوق کے جہدکاروں اور ہندوستانی برادری کے نمائندوں کا بڑا گروپ ہفتہ کو یہاں انڈین ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوا اور شہریت (ترمیمی) قانون اور دہلی میں اس سے منسوب سنگین تشدد پر احتجاج کیا۔ اس یکایک مظاہرے میں حصہ لینے والوں میں انڈیا سوسائٹی، اسکول آف اورینٹل اینڈ افریکن اسٹیڈیز، ساؤتھ ایشین اسٹوڈنٹس اگینسٹ فاشزم اور ساؤتھ ایشیا سالیڈاریٹی گروپ شامل ہیں۔ احتجاجیوں نے دہلی میں تین دنوں تک پیش آئے سنگین نوعیت کے تشدد کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ متاثرین کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے۔ لندن کی طرح یورپ میں پیرس، برلن کے بشمول 17 شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔