یو کے میں نرسنگ کیرئیر سے متعلق ہوٹل حیات پیالیس میں 13 اپریل کو ایکسپو

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد میں نرسنگ کے خواہاں امیدواروں کے لیے ان کے بین الاقوامی کیرئیرس کے لیے ایک بہترین موقع گلول اسٹڈی لنک (GSL) کے طور پر ہے ۔ جی ایس ایل 13 اپریل کو ہوٹل حیات پیالیس بنجارہ ہلز میں صبح 10 تا 5 بجے شام یو کے نرسنگ ایجوکیشن ایکسپو کی میزبانی کرنے والا ہے ۔ حیدرآباد کا سب سے بڑا بیرون ملک تعلیم کا ایونٹ ہوگا ۔ اس ایکسپو میں طلبہ کو واقفیت ہوگی کہ وہ این ایم سی مسلمہ نرسنگ تعلیم یو کے میں کس طرح حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس ایونٹ میں داخلہ بالکل مفت رہے گا ۔ اس ایکسپو میں یو کے یونیورسٹی کے مندوبین نے آمنے سامنے ملاقات کا موقع ہوگا ۔ یو کے میں ماہرانہ داخلہ اور ویزا کی رہنمائی حاصل ہوگی ۔ اس کالر شپس اور مالی امداد سے متعلق معلومات بہم پہنچائی جائیں گی ۔ بین الاقوامی ماحول میں نرسنگ میں مستقبل کو سنوارنے سے متعلق طلبہ کے لیے یہ قابل قدر موقع ہے ۔ تفصیلات کیلئے +917736425999 ، +919072697999 پر ربط کریں ۔۔