یو کے پارلیمنٹ لیڈر مباحث کے دوران محوخواب

,

   

Ferty9 Clinic

برطانیہ کے دارالعوام کے لیڈر جیکب ریز۔ماگ کو بریگزٹ پر مباحث کے دوران بنچ پر محوخواب پائے جانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ گرین پارٹی کی ایم پی کیرولین لوکاس نے جیکب پر تنقید میں کہا کہ ایوان کے لیڈر کی حیثیت سے اُن کا اس طرح کا رویہ اس ایوان اور برطانوی عوام کی تحقیر کے مترادف ہے۔بریگزٹ برطانیہ کیلئے کافی اہم موضوع ہے اور اس پر بحث کے دوران ایوان کے لیڈر کا طرز عمل واقعی قابل گرفت ہے۔