نئی دہلی : ملک میں 2024کے لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک بار پھر یکساں سیول کوڈ کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے ، وہیں تمام مسلم تنظیموں کی جانب سے کھل کر اس کی مخالفت کی جارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں پُرزور احتجاج کا اعلان بھی کیا جارہا ہے ۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ہم یکساں سیول کوڈ کی پُرزور مخالفت کریں گے کیونکہ اس کا مقصد ہندو مسلم کے درمیان فاصلہ پیدا کرنا اور انہیں الگ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مخالفت میں سڑکوں پر نہیں آئیں گے ۔ دوسری طرف مسلم سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بھی یکساں سیول کوڈ کی تجویز کی مخالفت کی جارہی ہے ۔ سماج وادی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی اور کانگریس لیڈر سلمان خورشید اسے بی جے پی کا ایجنڈہ قرار دے رہے ہیں ۔