حیدرآباد 16 جولائی (سیاست نیوز) سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہاکہ یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کا مقصد ہندوؤں اور مسلمانوں میں پھوٹ پیدا کرنا ہے۔ کوزی کوڈ میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے یچوری نے کہاکہ مجوزہ یکساں سیول کوڈ سے قبائل، عیسائیوں اور پارسیوں کو استثنیٰ دیا جارہا ہے۔ اس طرح یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کا اصل مقصد سامنے آرہا ہے، مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔