ورنگل میں عہدیداران کا اجلاس ، میونسپل کمشنر پراونیا کا خطاب
ورنگل : گریٹر ورنگل میونسپل کمشنر پراونیا نے عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی کہ وہ ’ون ٹائم اسکیم ‘ سے عوام کو استفادہ کرنے کے اقدامات کریں ۔انہوںنے آج دفتر گریٹر میونسپل کارپوریشن ورنگل میں اڈیشنل کمشنر ،ریونیو عہدیدار اور انسپکٹرس کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں سرکل سطح پر او ٹی ایس ،ریونیو وصولی ،زیر التواء فائیلس سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے ون ٹائم اسکیم ( او ٹی ایس ) سے استفادہ کرتے ہوئے 2021-22 معاشی سال تک کے جائیداد ٹیکس کے بقایات جات کے 100فیصد سود پر 90فیصد سود معاف کردیا گیا ہے صرف 10فیصد سود کے ساتھ 31اکٹوبر 2022تک ادا کرنے میونسپل کمشنر نے عوام سے خواہش کی ہے ۔کمشنر نے کہاکہ جاریہ سال 88.59کروڑ جائیداد ٹیکس کی وصولی کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مختلف ذرائع سے تشہیر کرتے ہوئے عوام کو اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے سلسلے میں شعور بیدار کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ آر اوز ، آر آئیز روزانہ وصولی پر توجہ دیتے ہوئے رپورٹ پیش کریں ۔ہر ہفتہ اس سلسلے میں اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔فرائض کی انجام دہی میں لا پرواہی کا مظاہرہ کرنے پر سخت کاروائی کا انتباہ دیا ۔مکان نمبر مختص کرنے ،جائیداد کے نام کی تبدیلی ،بائیفر کیشن ،نئے اسسمنٹ اور دیگر شکایتوں کو مقررہ وقت میں یکسوئی کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔اس اجلاس میں اڈیشنل کمشنر انیس الرشید، ڈپٹی کمشنر سرینواس ریڈی ، آئی ٹی رمیش ، ریونیو عہدیدار اور ریونیو انسپکٹرس موجود تھے ۔