یکمنار مکہ مسجد جنگاؤں میں پنج شبی شبینہ

   

جنگاؤں /15 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رمضان المبارک کی رحمتیں برکتیں ، سعادتیں امت مسلمہ کو مبارک ہو ۔ رمضان المبارک میں روزانہ قیام اللیل یعنی تراویح کا اہتمام کرنا اور اسی طرح پورے رمضان میں نماز تراویح میں مکمل قرآن مجید کا پڑھنا یا سننا اہم عبادتوں میں شامل ہے ۔ جس کی پابندی پر عظیم اجر و ثواب کی خوشخبری دی گئی ہے ۔ نیز قرآن مجید سے رمضان کو خاص نسبت حاصل ہے ۔ چنانچہ اسی مقصد کے پیش نظر ہر سال کی طرح اس سال بھی یکمینار مکہ مسجد جنگاؤں میں رمضان المبارک کی چاند رات سے پنج شبی شبینہ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس میں نوجوان حافظ جناب صادق علی صاحب متعلم دارالعلوم رحمانیہ ، حیدرآباد روزانہ نماز تراویح میں 6 پارے قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و متولی مسجد نے جنگاؤں کے مسلمانوں خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ پنج شبی شبینہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کم وقت میں ایک مکمل قرآن مجید سننے کی سعادت حاصل کریں۔ تاجرین حضرات اور دیگر مصروفیت رکھنے والے حضرات کیلئے بہت زرین موقع ہے ۔ استفادہ کی اپیل کی جاتی ہے ۔ واضح رہے کہ نماز عشاء 9.15 بجے ہوگی۔