ریاض ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی آرامکو نے یکم اپریل سے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی آرامکو نے کہا ہے کہ کمپنی رواں سال یکم اپریل سے اپنی تیل کی پیداوار میں 12.3 ملین بیرل کا اضافہ کرے گا۔پیداوار میں روزانہ اضافے کی مقدار تین لاکھ بیرل ہوگا۔آرامکو کی جانب سے سعود ی سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق کمپنی نے اپنے صارفین کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ یکم اپریل سے ان کو 12.3 ملین بیرل روزانہ کے حساب سے تیل مہیا کیا جائے گا۔بیان کے مطابق پیداوار میں اضافے کا طویل مدتی مالی اثرات ہوں گے۔
