نئی دہلی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی جانب سے Euro-VI کے مطابق الٹرا کلین آٹو فیول کا اپریل سے استعمال کیا جائے گا جس کے نتیجہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر بالترتیب 50 پیسے اور ایک روپئے کا اضافہ ہوگا۔ اس وقت RS-IV گریڈ فیول استعمال کیا جارہا ہے۔ حکومت نے فیول کے استعمال میں چھلانگ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر یکم ؍ اپریل 2020ء سے عمل ہوگا تاکہ وہیکلس سے نکلنے والے دھویں کے اخراج کو کم کیا جاسکے۔ اس وقت گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں قومی دارالحکومت دہلی اور دیگر شہروں میں آلودگی میں اضافہ کی ایک بڑی وجہ ہے۔