حیدرآباد 31 جنوری ( این ایس ایس ) چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج کہا کہ ان کی حکومت یکم اپریل سے راشن کارڈ پر معیاری چاول فراہم کریگی ۔ اس مسئلہ پر چیف منسٹر کیمپ آفس پر منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں عہدیداروں نے چیف منسٹر کو ریاست میں دستیاب چاول کے ذخیرہ سے واقف کروایا اور کہا کہ 26.63 لاکھ ٹن چاول اس اسکیم کیلئے درکار ہیں جبکہ ریاست کے پاس 28.74 لاکھ کنٹل چاول موجود ہیں۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر کو معیاری چاول کے نمونے بھی دکھائے ۔ حکومت ابتداء میں ہر ضلع کے ایک حلقہ میں یہ اسکیم شروع کریگی ۔