ایروڈ ۔ ٹاملناڈو میں نویں تا گیارہویں کلاس کی جماعتوں کا پیر سے آغاز ہوگا جبکہ یکم تا آٹھویں جماعتوں کے آغاز کے تعلق سے چیف منسٹر ای پلانی سوامی فیصلہ کرینگے ۔ وزیر تعلیم کے اے سینگوتیان نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ نویں تا گیارہویں جماعت کے طلبا کو ماسک پہن کر کلاس میں شرکت کرنی چاہئے اور ان کو اسکول بھیجنے والدین کی رضامندی ضروری ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کلاس رومس میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو کیا گیا ہے ۔ بیت الخلا اور دوسرے مقامات کو صاف کیا گیا ہے ۔ کچھ خانگی اسکولس کی جانب سے مکمل فیس وصولی کا شکایات پر انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ایسے اسکولس کے خلاف کارروائی کا جلد ہی آغاز کرے گی ۔