یکم جنوری سے برطانوی مسافرین پر یوروپی یونین میں پابندی

,

   

لندن : یوروپی یونین کورونا وائرس وباء کے پیش نظر برطانیہ کے مسافرین پر یکم جنوری سے پابندی عائد کرسکتی ہے۔ بریگزٹ منتقلی کی مدت 31 ڈسمبر کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد یوروپی یونین میں برطانیہ کے مسافرین پر کورونا وائرس تحدیدات کے تحت پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ صرف 8 ممالک کو ان قواعد سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ یوروپین کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ کو فہرست میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔