یکم جنوری سے کسی بھی نمبر پر جیو کا لوکل کال مفت

   

ممبئی:ریلائنس جیو ایک مرتبہ پھر وائس کالس کو بالکل مفت کرنے جا رہی ہے۔ جیو سبسکرائبرس یکم جنوری 2021 ء سے اپنے فون سے فری وائس کال کر سکیں گے۔ اس طرح کی سروسز پر انٹرنیٹ یوسیج چارچ(IUC ) ختم ہو گیا ہے۔ کمپنی نے بیان جاری کرکے کہا کہ آف۔نیٹ ڈومیسٹک کالس کو بالکل مفت کردیا گیا۔ آئی یو سی چارجس ختم ہونے کے بعد ڈومیسٹک وائس کالس فری ہوجائیںگی۔ اس اعلان کے بعد اب نئے سال سے کسی بھی نیٹ ورک پر کال کرنے کیلئے جیو صارفین کو پیسے نہیں دینے ہوں گے۔ یہ سہولیت ملک بھر میں کسی بھی علاقہ کیلئے ہو گی۔ فی الحال آئی یو سی سہولت کی وجہ سے صارفین کو آف۔نیٹ وائس کال کیلئے پیسے خرچ کرنے پڑتے تھے۔