یکم جنوری کو دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کرجائیگی

   

نیویارک: امریکہ کے مردم شماری کے ادارے نے کہا ہے کہ دسمبر کے اختتام پر جب نئے سال کا سورج طلوع ہوگا تو دنیا کی آبادی 8 ارب کے ہندسے کو عبور کر چکی ہو گی۔مردم شماری کے امریکی بیورو کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزرنے والے سال کے دوران دنیا کی کل آبادی میں ساڑھے سات کروڑ نفوس کا اضافہ ہوا تھا۔ اور اب جب انسان نئے سال میں قدم رکھے گا تو کرہ ارض پر اس کے ساتھ آٹھ ارب سے زیادہ لوگ موجود ہوں گے۔گزرنے والے سال میں دنیا کی آبادی میں اضافے کی مجموعی شرح ایک فیصد سے کچھ ہی کم تھی۔ آبادیات کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ سن 2024 میں دنیا بھر میں ہر ایک سیکنڈ میں چار اعشاریہ تین بچے پیدا ہوں گے جب کہ دو اموات ہوں گی۔ اس طرح ہر ایک سیکنڈ میں آبادی میں دو اعشاریہ تین نئی زندگیوں کا اضافہ ہو گا۔