یکم جولائی سے اسکولوں کیلئے آن لائین کلاسیس کا منصوبہ

   

حیدرآباد: محکمہ تعلیم یکم جولائی سے اسکولوں کیلئے آن لائین کلاسیس کے آغاز کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ مسلسل دوسرے سال طلبہ کیلئے آن لائین کلاسیس کا اہتمام کیا جائے گا ۔ یوٹیوب چیانل کے علاوہ ٹی سیاٹ کے ذریعہ آن لائین کلاسیس ٹیلی کاسٹ کی جائیں گی۔ ابتدائی مرحلہ میں چھٹویں تا ایس ایس سی طلبہ کیلئے 30 دن کی کلاسیس کا منصوبہ ہے۔ حکومت کی ہدایات کے بعد پہلی تا دسویں جماعت کیلئے نصاب کو آن لائین تیار کیا گیا ہے ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 4 مختلف مراحل میں برج کورسس شروع کئے جائیں گے۔