یکم جولائی سے 10 روزہ پلے پرگتی اور پٹنا پرگتی

   


26 جون کو کلکٹرس کے ساتھ حیدرآباد میں اجلاس: کے سی آر
حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہاکہ ریاست میں شہری اور دیہی علاقوںکی یکساں ترقی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے 10 جولائی تک 10 دنوں کا پلے پرگتی اور پٹنا پرگتی پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ہریتا ہرم پروگرام بھی دس دن تک جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 26 جون کو وزراء ، کلکٹرس ، ضلع پنچایت عہدیداروں ، ایڈیشنل کلکٹرس اور دیگر عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ اس اجلاس میں دس روزہ پروگرام کے ایجنڈہ کو قطعیت دی جائے گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہر گاؤں میں نرسری قائم کی گئی ہے اور میونسپلٹیز میں ترقی کے لئے خصوصی فنڈس جاری کئے گئے ۔ انہوں نے شہری اور دیہی علاقوں شجرکاری کے علاوہ صحت و صفائی پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ کے سی آر نے کہا کہ ہر گاؤں کی ترقی میں عوام کی بھلائی ہے اور وہ ہر گاؤں کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ عوام کو اپنی ضروریات کیلئے دیگرعلاقوں کو جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔