نئی دہلی ۔ /20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزارت ریلوے کی جانب سے آج 100جوڑ ٹرینوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جو یکم جون سے چلائی جائیں گی ۔ جن میں دورنٹوز ، سمپرک کرانتی ، جن شتابدی اور اور پوروا ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں ۔ ریلوے نے یہ وضاحت کی ہے کہ ان ٹرینوں میں اے سی اور نان اے سی کوچیس ہوں گے ۔ان ٹرینوں کیلئے ٹکٹوں کی بکنگ کا /21 مئی کی صبح 10 بجے سے آغاز ہوگا ۔