نئی دہلی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون آگے بڑھ گیا ہے اور جاریہ ماہ کی 19 تاریخ کو انڈمان اور نکوبار جزائر اور آس پاس کے علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ اور یکم جون تک کیرالا پہنچنے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 جولائی تک ملک بھر میں مانسون پھیلنے کے امکانات ہیں۔