چیف منسٹر کے سی آر مہمان خصوصی، چیف سکریٹری شانتی کماری کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد: 29 اگست (سیاست نیوز) چیف سکریٹری شانتی کماری نے یکم ستمبر کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے اختتامی پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ یکم ستمبر کو ایچ آئی سی سی میں اختتامی پروگرام منعقد ہوگا جس میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو مہمان خصوصی ہوں گے۔ سکریٹریٹ میں چیف سکریٹری کی زیر قیادت منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں حکومت کے مشیران کے وی رمنا چاری، دیشاپتی سرینواس، ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ چیف سکریٹری نے بتایا کہ تقریب میں چیف منسٹرکے سی آر مہمان خصوصی ہوں گے۔ ریاستی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان مقننہ، مختلف کارپوریشنوں کے صدور نشین، میئر، ضلع پریشد کے صدور نشین زیڈ پی ٹی سی، منڈل پریشد صدور اور مجالس مقامی کے نمائندے شرکت کریں گے۔ عوام میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے دیش بھگتی کے نغموں پر مشتمل پروگرام پیش کیا جائے گا جس کے بعد چیف منسٹر خطاب کریں گے۔ انہوں نے اختتامی تقریب کے لیے پولیس اور ٹریفک کے موثر انتظامات کی ہدایت دی۔ اجلاس میں پرنسپل سکریٹریز شیلجا رمیار، سندیپ کمار سلطانیہ، جتیندر، سکریٹریز سرینواس راجو، مرتضی علی رضوی، بدھا پرکاش، کمشنر سائبر آباد اسٹیفن رویندرا، منیجنگ ڈائرکٹر واٹر ورکس دانا کشور، کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ راس، ڈائرکٹر جنرل فائر سرویسس ناگی ریڈی، سکریٹری اطلاعات اشوک ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔