نئی دہلی : یکم جنوری (ایجنسیز) مرکزی حکومت نے تمباکو کے پروڈکٹس جیسے سگریٹ پر اضافی اکسائز ڈیوٹی عائد کردی ہے اور پان مسالہ پر ہیلت سیس لگایا جارہا ہے ۔ ان پر یکم فبروری 2026 ء سے عمل آوری ہوگی ۔ سگریٹ کی قیمت 20 تا 30 فیصد بڑھ جانے کا امکان ہے ۔ اگر سگریٹ کی موجودہ قیمت 18 روپئے ہے تو یکم فبروری سے یہی سگریٹ 21 تا 22 روپئے میں دستیاب ہوگا ۔ حکومت نے پان مسالہ ‘ سگریٹ ‘ تمباکو اور اسی نوعیت کی اشیاء پر 40 فیصد جی ایس ٹی لگادیا ہے جبکہ بیڑیوں کیلئے 18 فیصد جی ایس ٹی رکھی گئی ہے ۔ اضافی اکسائز ڈیوٹی اور ہیلت سیس جی ایس ٹی شرحوں کے علاوہ عائد کیا جائے گا ۔
