یکم فبروری سے شہر میں سہ روزہ فش فیسٹول

   

حیدرآباد 24 جنوری ( پی ٹی آئی ) ملک میں مچھلی کے استعمال کو فروغ دینے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر یکم فبروری سے نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے سہ روزہ نیشنل فش فیسٹول کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ بورڈ کی چیف ایگزیکیٹیو رانی کمودنی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹلوں ‘ سرکاری تنظیموں ‘ تاجروں اور خصوصی ڈشس کے ساتھ حصہ لینے والوں کی 20 اسٹالس لگائی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ فش فیسٹول کا ریاستی اور قومی سطح پر انعقاد اس لئے عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ ملک میں مچھلی کی کھپت اور استعمال میں اضافہ کیا جاسکے ۔ پرنسپل سکریٹری ( محکمہ افزائش مویشیان و فشریز ) سندیپ کمار سلطانیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ریاستی محکمہ سمکیات کی جانب سے حیدرآباد شہر میں جلد ہی 150 موبائیل فش ویانس متعارف کروائے جانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے ۔

جاریہ سال 32مشنس
اسرو کی منصوبہ بندی
حیدرآباد 24جنوری(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) کے صدرنشین سرینواسن نے کہا ہے کہ جاریہ سال اسرو 32 مشنس کی منصوبہ بندی رکھتا ہے ۔ان مشنس میں چندریان،بھی شامل ہے ۔یہ سال اسرو کیلئے کافی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے تروملا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔