نئی دہلی 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے اعلیٰ قائدین نے اِس اعتماد کا اظہار کیاکہ اِس سال کا مرکزی بجٹ موافق عوام ہوگا اور یہ بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔ وزیر فینانس نرملا سیتارامن کی زیرقیادت پارٹی کے قائدین کے ساتھ ماقبل بجٹ مشاورت کرتے ہوئے بی جے پی کارگذار صدر جے پی نڈا، جنرل سکریٹریز بی ایل سنتوش اور اکن سنگھ نے کہاکہ مختلف شعبوں میں پارٹی کو متحرک کیا جائے گا اور مشاورت کے بعد ہی موافق عوام بجٹ کو منظوری دی جائے گی۔