یکم مئی سے تین ہندوستانی ایران میں لاپتہ

   

نئی دہلی، 28مئی (یو این آئی) ایران میں گزشتہ 28دنوں سے تین ہندوستانی لاپتہ ہیں اور تہران میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایرانی حکام سے ان کا پتہ لگانے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کو کہا ہے ۔تینوں ہندوستانی یکم مئی کو پنجاب سے ایران گئے تھے ۔ وہ تہران میں اترنے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے ۔تہران میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تینوں ہندوستانی شہریوں کے اہل خانہ نے تہران میں ہندوستانی سفارت خانے کو مطلع کیا تھا کہ ان کے رشتہ دار تہران کا سفر کرنے کے بعد لاپتہ ہیں۔سفارتخانے نے کہاکہ سفارتخانے نے اس معاملے کو ایرانی حکام کے سامنے ترجیحی بنیاد پر اٹھایا ہے۔ اس نے کہا کہ اس نے درخواست کی ہے کہ لاپتہ ہندوستانیوں کا ‘‘فوری طور پر سراغ لگایا جائے۔