یکم نومبر سے کھل جائینگے دہلی کے تمام اسکول: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کیا اعلان

   

نئی دہلی: دہلی میں کوویڈ-19 کی وجہ سے بند تمام اسکول اب دوبارہ کھلنے جارہے ہیں۔ دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کہا کہ یکم نومبر سے تمام اسکول کھولے جا سکتے ہیں۔ اسکول کھلنے پر کسی بھی والدین کو اپنے بچے کو اسکول بھیجنے پر مجبور نہیں کیا جائیگا۔ یعنی فزیکل اور آن لائن دونوں ایک ساتھ ہوں گے۔ 50 فیصد سے زیادہ بچوں کو ایک ساتھ نہیں بلایا جائے گا۔ اسکول اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کے تمام عملے کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ 98 فیصد پہلے ہی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا کے اس اعلان کا مطلب ہے کہ اب نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے بچے بھی اسکول جا سکیں گے۔