یکم نومبر کو مہاراشٹرا میں اپوزیشن کا ’بوگس ووٹروں‘ کیخلاف احتجاج

   

ممبئی۔ 21 اکتوبر (یو این آئی) مہاراشٹر کی اپوزیشن جماعتوں نے ریاستی ووٹر لسٹ میں فرضی اندراجات کے خلاف یکم نومبر کو ایک بڑے احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ یہ مارچ الیکشن کمیشن کے خلاف مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے ) کی جانب سے نکالا جائے گا، جس میں کانگریس، ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا، شرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) شامل ہوں گی۔اس احتجاجی مارچ کی قیادت ادھو ٹھاکرے ، شرد پوار اور کانگریس کے سینئر رہنما کریں گے ، جبکہ ریاست کی تمام بڑی اپوزیشن جماعتوں کی شرکت متوقع ہے ۔ اس فیصلے کا اعلان شیوسینا بھون، دادر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا، جس میں شیوسینا کے راجیہ سبھا رکن اور ترجمان سنجے راوت کے ہمراہ این سی پی کے جینت پاٹل، کانگریس کے سچن ساونت اور سی پی آئی کے پرکاش ریڈی موجود تھے ۔