ایک اسکول کے پرنسپل کی نابالغ لڑکی کو بوسہ دینے کی ویڈیو ہوئی وائرل

   

راجستھان: بچوں کے خلاف جرائم سے نمٹنے کے لئے پی او سی ایس او ایکٹ 2012 سمیت سخت قوانین کے نفاذ کے باوجود ملک کے مختلف حصوں میں کم عمر بچوں کے خلاف جرائم کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

ایسے ہی ایک واقعے میں اسکول کے پرنسپل کی نابالغ لڑکی کو بوسہ دیتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بعد میں اس پر لڑکی سے بدتمیزی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، یہ جرم راجستھان کے بھرت پور میں پیش آیا۔

https://youtu.be/eGWMvTbYth4

یہ الزام ہے کہ بچی کو پرنسپل کے کمرے کا فرش صاف کرنے کے لئے بھی کہا گیا تھا۔

جب لڑکی کے لواحقین کو اس واقعے کا پتہ چلا تو انہوں نے تھانے سے رابطہ کیا اور پرنسپل کے خلاف شکایت درج کروائی۔

تاہم ابھی پرنسپل کو گرفتار کرنا باقی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اساتذہ کا اپنے ساتھی کو بوسہ دینے کا ایک واقعہ سامنے آیا تھا۔