ممبئی: بھارت جوڈو یاترا کا سفر آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ بدھ کو یہ یاترا مہاراشٹر کے ناندیڑ میں تھی جہاں راہل گاندھی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنا مائیک دو بار بند کیا اور کہا، ‘پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے لیڈروں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔ کیونکہ جب بھی اپوزیشن لیڈر نوٹ بندی، کسان، غریب یا مہنگائی کے مسئلہ پر بولتا ہے تو پارلیمنٹ میں مائیک بند کر دیا جاتا ہے۔ ہمیں میڈیا سے بھی ہائی لائٹ نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا، ‘بھارت جوڑو یاترا شروع کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو مسائل دکھائے جا سکیں۔’راہل گاندھی نے مائیکروفون بند کرکے بولنا جاری رکھا۔ جب انہوں نے مائیک آن کیا تو کہا کم از کم یہاں ہمارا کنٹرول ہے۔ میں یہاں آسانی سے اپنا اظہار کر سکتا ہوں۔
https://fb.watch/gJRKfSXl4y/