مہارشٹرا کے انتخابی نتائج آ کر پانچ دن ہو چکے ہیں مگر اب مہارشٹرا میں اگلی حکومت کو لے کر شش وپنج برقرار ہے، بی جے پی کی اتحادی پارٹی شیوسینا کے تیور ائے دن سخت ہوتے نظر آرہے ہیں اور ان کے لیڈران کی طرف سے طرح طرح کے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
شیوسینا نے بی جے پی پر طنز کستے ہوۓ کہا ہے کہ یہاں کوئی دشینت چوٹالہ بھی نہیں ہے جن کے والد جیل میں ہو شیوسینا کا کہنا کہ انتخابات سے قبل امت شاہ سے جو معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل کیا جانا ضروری ہے۔
شیوسینا کے لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کا کہنا ہے کہ’’ یہاں کوئی دشینت چوٹالہ نہیں ہے جن کے والد جیل میں ہوں۔ ہم مہاراشٹر میں سچائی کی سیاست کرتے ہیں۔ اگر کوئی ہمیں اقتدار سے دور رکھنے کی کوشش کرتا ہے تو میں مانتا ہوں کہ یہ سچائی کی سیاست نہیں ہو سکتی۔ ہمیں پوری خبر ہے ملک میں اور ریاست میں کیا ہو رہا ہے، اور لوگ سیاست کےلیے اور اقتدار کےلیے کتنی نیچی سطح تک اترتے ہیں۔
(سیاست نیوز)