یہودیوں سے نفرت اور ہٹلر سے محبت کینے کے بیان پر ہنگامہ

   

لندن: گذشتہ دو دنوں کے دوران مشہور امریکی ریپر اور گلوکار کنیے ویسٹ نے قیاس آرائیوں کی لہر دوڑانے کے بعد دنیا بھر بالخصوص امریکہ میں اپنے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔عجیب و غریب ٹویٹس کا ایک سلسلہ جو اس نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر گذشتہ جمعہ سے لے کر کل اتوار تک پوسٹ کیا ، اس نے اپنے فالورز اور مداحوں کو حیران کردیا۔اس نے ایک سے زیادہ ٹویٹس میں یہودیوں کیلئے اپنی نفرت کا رظہار کرتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی۔اپنے ایک تبصرے میں اس نے جرمن نازی رہنما ایڈولف ہٹلر سے اپنی محبت کا اعلان کیا۔اس نے 2023ء میں کی گئی معافی کو بھی واپس لے لیا۔