امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق آئیوی لیگ سکول کی صدر لِز میگل کی رخصتی کا اعلان سکول کی طرف سے ہفتہ کی دوپہر کو کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ لِز میگل یونیورسٹی کے کیری لاا سکول میں فیکلٹی ممبر رہیں گی۔ اور انہوں نے یونیورسٹی کی صدر کے طور پر اس وقت تک خدمات انجام دینے پر اتفاق کیا ہے جب تک کہ یونیورسٹی ایک عبوری صدر کو منتخب نہیں کر لیتی۔ لِز میگل امریکی ہاؤس کمیٹی میں منگل کو ہارورڈ یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی کے صدور کے ساتھ پیش ہوئیں اور کی گواہی کے بعد ان کے استعفے کے مطالبات میں شدت آئی۔امریکہ بھر کی یونیورسٹیوں پر دنیا بھر میں یہود دشمنی کے بڑھتے ہوئے خدشات اور غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جنگ کے نتیجے میں یہودی طلبہ کے تحفظ میں ناکام ہونے کا الزام لگایا گیا ہے، جسے فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔تینوں صدور کو ان الزامات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی کے سامنے بلایا گیا تھا۔ لیکن ان کے جوابات کو کمیٹی نے تسلی بخش نہیں سمجھا۔ ریپبلکن کی کانگرس کی رکن ایلیز سٹیفانک نے بار بار پوچھا کہ کیا ’یہودیوں کی نسل کشی کے مطالبے سے یونیورسٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی ہے؟‘۔