یروشلم: یہودی آباد کاروں نے اپنے مقدس تہوار ’عید الفصح‘ کے دوسرے روز مسجد اقصیٰ پر حملہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 700 سے زائد یہودی آباد کار منگل سے اب تک مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری اور سخت حفاظتی اقدامات کے سائے میں یہودی آباد کار قبلہ اول کے احاطے میں داخل ہوئے۔قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والے درجنوں فلسطینی مسلمانوں کو زبردستی نکال دیا۔ وہیں رملہ میں یہودیوں کے مذہبی تہوار عیدالفصح پر مسجدِ ابراہیمی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں واقع مسجدِ ابراہیمی میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی مزار مبارک ہے۔اس دوران یہودی آباد کاروں نے اپنے مقدس تہوار ’عید الفصح‘ کے دوسرے روز مسجدِ اقصیٰ پر حملہ کر دیا۔ 700 سے زائد یہودی آباد کار منگل سے اب تک مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری اور سخت حفاظتی اقدامات کے سائے میں یہودی آباد کار قبلہ اوّل کے احاطے میں داخل ہوئے ہیں۔ رملہ میں مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے شمال میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے فلسطینی خاتون کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فورسز نے حملہ کرنے کے شبہ میں فلسطینی خاتون پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزارتِ صحت نے خاتون کی شناخت میمونہ عبدالحمید حراحشہ کے نام سے کی ہے۔