واشنگٹن : امریکی ٹی وی چینل ’اے بی سی‘ نیوز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مشہور صحافیہ ہووپی گولڈ برگ کو یہودیوں اور ہولوکاسٹ کے بارے میں غلط اور نقصان دہ تبصروں کی وجہ سے ’’دی ویو’’ پروگرام سے دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔اگرچہ گولڈ برگ نے اپنے متنازعہ ریمارکس پر معذرت کی ہے مگر ٹی وی چینل نے اسے اپنے تبصروں کے اثرات کے بارے میں سوچنے اور جاننے کے لیے کچھ وقت نکالنے کو کہا ہے۔ اے بی سی نیوز کے صدر کم گڈون نے ایک بیان میں کہا کہ پوری اے بی سی نیوز تنظیم ہمارے ساتھی یہودیوں، اپنے دوستوں، ہمارے خاندان اور ہماری برادری کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔