برسلز: G-7 رکن ملکوں نے اسرائیلی کی طرف سے غیر قانونی طور پر بنائی گئی ناجائز یہودی بستیوں سے جڑی’ آؤٹ پوسٹوں’ کو قانونی قرار دینے کی خود ساختہ کوشش کی مذمت کی ہے۔ گروپ کی طرف سے جمعرات کو ایک مذمتی بیان میں کہا گیا ہیکہ اسرائیل کے یہودی بستیوں کو توسیع دینے اور نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہیں۔ اسرائیل نے یہودی بستیوں میں تیزی سے اضافہ نیتن یاہو کی حکومت کے دور میں کرنا شروع کیا ہے۔ نیتن یاہو 2022 میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کی مدد سے بر سراقتدار آئے ہیں۔ ان اتحادی جماعتوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی کٹر حامی جماعتیں شامل ہیں۔G-7 کے وزراء خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے۔
جرمن اسلحہ ساز کمپنی کے سربراہ کے قتل کا روسی منصوبہ ناکام
نیویارک: امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ سازش میں جرمنی میں ہتھیار بنانے والی ایک بڑی کمپنی رینمیٹال کے سی ای او کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کمپنی یوکرین کو توپ خانے کے گولے اور ٹینک فراہم کرتی ہے۔رپورٹ میں بتایا ہیکہ کس طرح جرمنی کی معروف اسلحہ ساز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو قتل کرنے کی مبینہ روسی سازش کو رواں برس کے شروع میں امریکی اور جرمن حکام نے ناکام بنا دیا تھا۔نیٹو کا چین پر روس کی مدد کا الزام، بیجنگ کا سخت ردعمل سی این این نے جرمن حکومت کے ایک سینیئر اہلکار سمیت پانچ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہیکہ ہتھیار بنانے والی ایک بڑی جرمن کمپنی رینمیٹال چونکہ یوکرین کو ہتھیار فراہم کرتی ہے۔