یروشلم : مقبوضہ مغربی کنارے راملہ کے برقع گاؤں میں یہودی آباد کاروں کے حملے میں ایک اورفلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فورسز کی حفاظت میں برقع گاؤں کے مغرب اور شمال مغرب میں چھاپے مارے۔آباد کار اپنے ساتھ جانوربھی لائے تھے تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ وہ علاقے میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے ایک بستی قائم کرنا چاہتے ہیں۔اس تنازعہ میں ایک فلسطینی کی موت اس وقت ہوئی جب فلسطینی دیہاتیوں نے یہودی آباد کاروں کو پیچھے ہٹانا چاہا۔فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ یہودی آباد کاروں کی فائرنگ کے نتیجے میںشہید ہونے والا فلسطینی جمال متان تھا۔