یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں

   

یروشلم : مقنبوضہ فلسطین کے کئی علاقوں میں آباد کاروں نے فلسطینیوں اور ان کی املاک پر حملہ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق،مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں اور ان کی املاک پر حملے کئے ہیں۔ اطلاع دی گئی ہے کہ درجنوں آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں قصرہ قصبہ پر دھاوا بولا اور فلسطینی کسانوں پر حملہ کردیا، اس دوران قابض قوتوں نے فلسطینیوں پر گیس اور صوتی بم برسائے۔رملہ کے شمال مغرب میں واقع المزرعہ گاؤں میں آباد کاروں نے اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں دھاوا بول دیا۔اس موقع پر بھی اسرائلی فوج نے گاؤں والوں کو آنسو گیس کے بموں سے نشانہ بنایا۔