یہودی آباد کاری کی مذمتی قرارداد ناکام

   

یروشلم : فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آخری اجلاس میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرنے میں ناکامی اور6فلسطینی اداروں کو دہشت گرد قرار دینے پر تل ابیب کی شدید مذ مت کی۔ حماس کے ترجمان باسم نعیم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی ناکامی سے اسرائیلی قابض ریاست کو فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھنے کا موقع ملتا ہے۔