یہودی آباد کاروں کا پرچم بردار جلوس منسوخ: عبرانی اخبار

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب: اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے سخت رد عمل کے خوف سے مقبوضہ بیت المقدس میں آئندہ جمعرات کو ہونے والا پرچم بردار جلوس منسوخ کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق بیت المقدس میں پولیس کے انسپکٹر جنرل نے پرچم بردار جلوس کے منتظمین کو حتمی طور پرجلوس منسوخ کرنے کا کہہ دیا ہے۔ ادھر عبرانی ٹی وی چینل ’کے اے این‘ کے مطابق پرچم بردار جلوس کے ایک منتظم نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے حتمی طور پر ہمیں بتایا ہے کہ القدس میں پرچم بردار جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی جس کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا ہے۔