مقبوضہ بیت المقدس :قابض صہیونی اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں اور بلوائیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج اتوار کو سینکڑوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی سکیورٹی میں یہودی آبادکاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔فلسطینی نمازیوں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے صہیونی حکام کی قیادت میں قبلہ اول پر دھاوا بولا۔ یہودی مذہبی پیشواؤں کے گروپ نے بھی دھاوا بولنے والے آبادکاروں کو ہیکل سلیمانی کے بارے میں بریفنگ دی۔