تل ابیب: قابض اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی بستیوں میں عبادت خانوں کے قیام میں مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غرب اردن کی یہودی کالونیوں میں مذہبی مراکز اور یہودی عبادت گاہوں کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسرائیلی وزیر مذہبی امورکا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے یہودی معابد کی تعمیر اور ان کے قیام میں مدد کے لیے نئے معیارات کے مسودہ کی منظوری دی ہے۔